شریف " (pumpkin)*
*" کدّو شریف " (pumpkin)*
جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے، ایک معروف سبزی ہے، یہ حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بہت پسند تھا۔
(ابن ماجہ، ج 4، ص 27، حدیث:3302)
اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے شوق سے تناول فرمایا۔
(بخاری، ج 3، ص 537، حدیث:5435)
اور اسے ہانڈیوں میں ڈالنے کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:جب ہانڈی پکاؤ تو اُس میں کدّوزیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے۔
چند فوائد پیشِ خدمت ہیں:
(1) ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدّو کے سالن میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور معدنی وروغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
(2) کدّو معدے کی تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے۔
(3) دائمی قبض، گرم طبیعت اور محنت ومشقت کرنے والے افراد کے لیے کدّو اور چنے کی دال کا پکوان قُوّت بخش غذا ہے۔
(4) کدّو حافظہ تیز کرتا اور ہرقسم کے دِماغی ورم (سُوجن) کو دُور کرتا ہے۔
(5) کدّو کا گُودا بچھو کے ڈَنگ پر لیپ کرنے اور اس کا رس مریض کو پلانے سے زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔
(6) کدّو کا گُودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔
(7) کدّو کو گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔
(8) کدّو کا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔
(فیضانِ طب نبوی، ص260، پھولوں، پھلوں اور سبزیوں سے علاج، ص383)
………………………………………
ہمارا جڑی بوٹیوں سے علاج چینل جوئن کرنے کے لیئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کری 👇👇
Channel link 🔗: ⬇️
https://whatsapp.com/channel/0029VaDGlenHFxPABxMX6d2A
*🍎 سیب (Apple) کے فوائد 🍎*
پھلوں میں سیب کو سب سے زیادہ توانائی بخش سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، سیب کے بارے میں کہا جاتا ہے: ’’ناشتے میں ایک سیب کھائیے،کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیے۔ ‘‘ سیب کے بے شمار فوائد میں سے چند پیشِ خدمت ہیں:
(1) سیب دل ودماغ کو فرحت پہنچاتا ہے۔
(2) دل کو طاقت دیتا اور گھبراہٹ دُور کرتا ہے۔
(3) سیب خون پیدا کرتا اور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
(4) سیب جگر کی اصلاح کرتا، معدے کو طاقت دیتا ہے۔
(5) نہارمنہ (خالی پیٹ) سیب، دُودھ کے ساتھ صحت بخش ہے۔
(6) سیب کا جوس پیٹ اور آنتوں کے جراثیم مارتا ہے۔
(7) سیب دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔
(8) پیچش، ٹائیفائیڈ، تپ دِق اور کھانسی میں مفید ہے۔
(9) سیب کا مُرَبَّہ دل ودماغ کو مضبوط کرتا ہے۔
(10) سیب نظر اور حافظہ تیز کرتا ہے۔
(11) سیب پتھری کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
(12) کچا سیب گرم کرکے ورم پر لگانا مفید ہے۔
(13) سیب کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا اور کم کرتا ہے۔
(14) ایک تحقیق کے مطابق سیب ہر کینسر کو روکتا ہے۔
(15) سیب کا سرکہ ہچکیوں کی روک تھام، گلے کی تکلیف میں راحت، نزلہ زکام سے آرام دیتا اور وزن میں کمی کرتا ہے۔
(
✍️
از قلم فقیر حکیم میلاد رضا قادری
Comments
Post a Comment