آٶ ہم سب مل کر سود کا نظام ختم کریں?








پاکستان کی تیسری یا چوتھی بڑی سیاسی جماعت کا امیر محض اٹھائیس سال کا ہے اور اتنی چھوٹی عمر میں عرصہ دراز سے گراؤنڈ لیول پر کام کیا، کارکنان کے ساتھ گھل مل کر بہت سارے معرکے سر کیے جن میں دو مرتبہ فیض آباد دھرنا اور ایک مرتبہ ڈی چوک کا دھرنا شامل ہے۔ خدا کی کرنی ہوئ کہ شوری نے ان کو منتخب کر کے جماعت کا امیر بنا دیا جو میرے خیال میں جماعت کی ساخت بحال رکھنے کیلئے بہترین فیصلہ تھا۔ امیر بننے کے بعد تقریبا ایک سال جیل میں قید رہے اور قریبی ذرائع کے مطابق جسمانی تشدد بھی ہوا مگر اپنے نظریے پر قائم رہے۔ کم عمری میں ہی بے رحم سیاست کے مختلف تجربات سے گزرے، جس میں ان کے جانثار کارکنان نے خون کی قیمت چکا کر امیر کا سر نہ جھکنے دیا۔
یہ نوجوان بڑے بڑے سیاسی پنڈتوں کی نگاہوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
کم عمری کا طعنہ دینا انتہائ فضول ہے، یاد رکھیں چند سال بعد یہی نوجوان تجربات سے بھرپور، سیاسی باریکیوں کو سمجھنے والا ہو گا اور کارکنان جو نوجوانی میں اتنا گراؤنڈ ورک کر رہے ہیں مستقبل کی انتخابات میں کندن بن چکے ہوں گے۔ اس وقت امیر محترم کو بے شمار مشکلات اور اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، ہماری دعا ہے حافظ صاحب حضور سرور کائناتﷺ کی رحمتوں کے حصار میں رہیں۔
بزرگ علماء و مشائخ سے دست بستہ گزارش ہے کہ اس نوجوان کو اپنا بچہ سمجھ کر سپورٹ کریں، آپ بزرگ ہیں تحریک کو آپ کی بزرگی کی برکات کی اشد ضرورت ہے۔ حافظ صاحب اگر خود چل کر آپ تک نہیں پہنچ پا رہے تو آپ اپنا بچہ سمجھ کر درگزر فرما دیں اور اپنے متعلقین کو فقط نظام مصطفیﷺ کی خاطر بھائ کے دست و بازو بننے کا فرمائیں۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ جماعت پوری اہلسنت اور ملت کا قرض چکا رہی ہے، ماضی قریب میں جو مشکلات، مصائب اور مظالم کے پہاڑ ٹوٹے ہیں کوئ اور ہوتا تو کب کی معافی تلافی کر چکا ہوتا مگر یہ گنبد خضری کا فیض ہے کہ اتنے سخت حالات کے باوجود تحریک میدان عمل میں موجود ہے۔ آج اگر کچھ لوگوں کو تحریک کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی تو اس میں ہمارا قصور نہیں بلکہ یہ عروج ان راہنماؤں اور کارکنان اور شہداء کی مرہون منت ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس تحریک کی آبیاری فرمائ ہے۔
جب ملک میں لبرل و سیکولر لابیاں اس قدر متحرک ہو چکی ہیں کہ کلمہ کے نام پر بننے والے پاکستان میں آئے روز غیر اسلامی قانون بن رہے ہیں تو اہل اسلام پر فرض ہے کہ دین دشمنوں کا راستہ روکنے کیلئے دینی اور مذہبی جماعت کا ساتھ دیں، آپ بھلے شخصی اختلاف رکھیں مگر دین کے نفاذ کی خاطر رسول اللہ کی عظمت و ناموس کی خاطر اس تحریک کا ساتھ ضرور دیں جس کا منشور ہی اسلام اور نظام مصطفیﷺ ہے۔
آپ سب سے التجا ہے کہ تحریک کی بھرپور حمایت کریں ان شاءاللہ امیر_المجاہدین کا شہزادہ آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔ ٹانگیں کھینچنے کی بجائے سہارا بنیں تا کہ یہ ملک نظام مصطفیﷺ کی بہاریں دیکھ سکے۔
عمار عبداللہ رضوی



علامہ سعد حسین رضوی کی سرپرستی میں تحریک لبیک نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

آج وہ دن ہے جب ممتاز قادری نے پوری دنیا کو ناموس رسالت کا پیغام واضح کیا، سربراہ تحریک لبیک

اس لئے آج کا دن پرچم رونمائی اور منشور کیلئے منتخب کیا، علامہ سعد حسین رضوی

ہم نے پچھلے پانچ سال میں ناموس رسالت پر جیلیں بھی کاٹیں 54 شہید دئیے اور ہزاروں زخمی ہوئے، سربراہ تحریک لبیک

ہمارے قائد امام خادم حسین رضوی نے 7 ماہ معذوری کی حالت میں عمران حکومت میں جیل کاٹی، علامہ سعد حسین رضوی 

عمران حکومت کے 3 سالوں میں ہزاروں کارکنان نے تین بدترین کریک ڈاؤن برداشت کئے، سربراہ تحریک لبیک 
ہزاروں کارکنان جیلوں میں گئے، سربراہ تحریک 

ہم نے میدان نہیں چھوڑا، سربراہ تحریک لبیک 

ظلم کے باوجود 5 سال قوم کے ہر دکھ درد مشکل میں شامل رہے، سربراہ تحریک لبیک

وہ کرونا ہو کرونا میں تحریک لبیک نے ڈھائی کروڑ لوگوں تک راشن پہنچایا، علامہ سعد حسین رضوی 

سیلاب میں تحریک لبیک نے 7 لاکھ افراد کو ریسکیو کیا اربوں روپے امداد سیلاب زدہ افراد تک پہنچائی، سربراہ تحریک لبیک

جن کے گھر لٹے انہیں چھت دی جو ہو سکا کیا، علامہ سعد حسین رضوی

جب مہنگائی کا دور آیا تو کراچی سے لے کر اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا جسے جہلم روک کر قوم کو آسانی کا تحفہ دینا پڑا،

فلسطین کا معاملہ ہوا تو پوری دنیا کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہروں میں لبیک کا ملین مارچ شامل ہوا، سربراہ تحریک لبیک 

فلسطین کا حل یہ ہے کہ جس طرح کفر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوا عسکری طور پر مسلمان ممالک بھی فلسطین کےساتھ کھڑے ہو جائیں،سربراہ تحریک لبیک 

لوگ اتحاد کرنے کیلئے آ رہے لیکن جو ہو گا سرعام ہو گا، سربراہ تحریک لبیک

الیکشن کمیشن نے جو اپنی لسٹ جاری کی ہے لبیک کے 1400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں الحمدللہ، سربراہ تحریک لبیک

اپنا حصہ لینے کیلئے میدان میں رہنا پڑتا ہے سربراہ تحریک لبیک نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا 

زور بازو آزما شکوہ نا کر صیاد سے
آجتک کوئی قفس ٹوٹانہیں فریاد سے

اس وقت سب سے زیادہ FIR سعد حسین رضوی پر ہیں، سربراہ تحریک لبیک 

مجھ سے بھی زیادہ امام خادم حسین رضوی پر 1400 تھیں جو چھپ چھپائی 2200 نکلیں، سربراہ تحریک لبیک 

ہمارے شوری کے اراکین ایف آئی آرز سے بھرے پڑے ہیں،علامہ سعد حسین رضوی 

جب سب لوگ 9 مئی کی مذمت کر رہے تھے ہم نے ماؤں بہنوں کی بےحرمتی کی مذمت کی،سربراہ تحریک لبیک 

ہمارے خلاف سابق وزیراعظم کی بیٹی نے ڈھیر باتیں کیں ہم آج تک اس کا نام بھی اپنی زبان پر نہیں لائے،علامہ سعد حسین رضوی 


ہم خواتین ماؤں بہنوں پر سیاست کے بالکل قائل نہیں، علامہ سعد حسین رضوی 

سیاست میدان میں ہونی چاہئے گھروں تک نہیں جانی چاہئے،سربراہ تحریک لبیک 

ہمارے میرے اپنے گھر پھر ہزاروں کارکنان کے گھروں کا تقدس پامال ہوا عمران اور ن لیگ حکومت میں کوئی بولا؟ میڈیا بھی خاموش رہا، علامہ سعد حسین رضوی 

ہم اصل مظلوم ہیں ہم نے جتنا برا وقت دیکھا اور اقتدار سے پہلے دیکھا ان سب پر تو اقتدار کے بعد برے وقت آئے، سربراہ تحریک لبیک 


تحریک لبیک کا انداز حکومت نا طالبانی نا فرنگی بلکہ اسلامی ہو گا، علامہ سعد حسین رضوی 

ان شاءاللہ اگر اللہ نے اقتدار دیا تو دنیا صدیوں تک تحریک لبیک کی بہترین حکومتی اصلاحات کی مثالیں دے گی، علامہ سعد حسین رضوی 

سب کو آزما لیا اب قوم اسلام کو آزمائے آپ کو سب کچھ ملے گا، سربراہ تحریک لبیک


Comments

Popular posts from this blog

best ai tools 2024

*محسن پاکستان پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان*

Host Papa Hosting Service Review