"A Lesson in Love and Forgiveness: A Husband's Unwavering Commitment" #Couples Goals
*ایک دن میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا دونوں میں سخت کلامی ہوئی ، میاں اور بیوی دونوں غصے سے لال پیلے ہوگئے،* *بیوی غصّے پہ کنٹرول نہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے کہنے لگی "اگر تم مرد ہو تو مجھے طلاق دو"، ایک سیکنڈ بھی میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی،* *اس کا شوہر خاموشی سے اس کی بات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرنے لگا،* *لیکن بیوی نے پھر کہا: "تم مرد نہیں، اگر ہو تو مجھے طلاق دو" ،* *حالانکہ اس کی بیوی نیک پاکباز اور اچھی سیرت والی عورت تھی، لیکن یہ سب غصہ کی حالت میں اس کی زبان سے نکل رہا تھا اور اس موقع پر شیطان پوری کوشش میں تھا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے سے الگ کردے،* *عورت کا غصہ جب اور بڑھا تو کہا : اگر تم مرد ہو تو یہ کرو، وہ کرو ، وغیرہ وغیرہ* *آخر کار بیوی نے کہا: مجھے ابھی فوراً تمہارا جواب چاہیے، اور تم مجھے اسی وقت جواب دو،* *بالآخر آدمی مجبور ہو کر ایک کاغذ میں چند سطر لکھ کر لفافے کے اندر رکھ کر اس کے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے کہا: جاؤ "فی أمان الله" یہ وہ دروازہ ہے جس سے تم میرے ساتھ آئی تھی، میں نے ثابت کردیا کہ میں "ایک مرد ہوں"، تم...
Comments
Post a Comment